Cochlear Implants

کاکلیئرامپلانٹ

کاکلیئیر امپلانٹ سے اپنی اور اپنے بچے کی کھوئی ھوئی سماعت دوبارہ حاصل کیجیئے

قوت سماعت سے محروم بچے اور بڑے جو کہ ہیئرنگ ایڈز سے بھی سن نہیں سکتے وہ کاکلیئرامپلانٹ کی بدولت ہر آواز سے روشناس ہو سکتے ہیں

کاکلیئر امپلانٹ

ایک الیکٹرونک ڈیوائس ہےجو کہ سرجری کے ذریعے کان کے اندر لگائ جاتی ہے جو کان کےخراب حصے کو بائ پاس کرتے ہوئے آوازوں کوسماعتی اعصاب تک پہنچا کر قوت سماعت سے محروم افراد کو زندگی کی تمام آوازیں سنا دیتی ہے

فوائد: کاکلیئر امپلانٹ بے شمار فوائد کی حامل ڈیوائس ہے جو سمجھنے اور بولنے میں معاون ثابت ہوتی ہے جن میں ٹیلیفون اور میوزک سننا,بولنااورزبان کی درستگی جیسےاہم فوائد شامل ہیں

کا کاکلیئر امپلانٹ کے امید وار: ایسے تمام بچے اور بڑےجو دونوں کانوں سے سن نہیں سکتے اور ہیرنگ ایڈز بھی ان کیلئےکوئ خاص فائدہ مند ثابت نہیں ہو رہےوہ کاکلیئرامپلانٹ سے مستفید ہو سکتے ہیں۔

 :(PCIP) پاکستان کاکلیئرامپلانٹ پروگرام

 پاکستان میںPCIP ہےجو کہ جدید طریقےسےکسی بھی کم درجے کی قوت سماعت کی محرومی کی تشخیص کرتاہے۔ State of the art  ایک PICP 

کے سنٹرز پر کاکلیئر امپلانٹ کی ڈیوائس سے PCIP  کاکلیئر امپلانٹ کے بانی ہیں اب تک تقریباً 900 افراد لاہور, کراچی, اسلام آباد اور پشاور میں قائم

ان 900افراد میں 11 ماہ کے بچے سے لے کر 70 سال تک کی عمر کے بزرگ بھی شامل ہیں۔ اپنی زندگی میں ایک نمایاں تبدیلی لا چکے ہیں 

ایڈانس ٹیکنالوجی: جدید اور الیکٹرانک ٹیکنالوجی سے آراستہ میڈل کاکلیئر امپلانٹ اپنے شاندار نتائج کی بدولت سر فہرست ہیںاور بہت زیادہ استعمال ہو رہے ہیں

سپورٹ: کاکلیئرامپلانٹ کے ہر مریض کو مکمل طور پر سپورٹ اور رہنمائی فراہم کی جاتی ہے جس کیلئےماہر ای این ٹی ڈاکٹرز،آڈیولوجسٹ،سپیچ تھراپسٹ،

سائیکالوجسٹاور ہیئرنگ ایجوکیشنسٹ کی مستند ٹیم کاکلیئر امپلانٹ کے مریض کو ہر لحاظ سے اس بات کی یقین دہانی کراتی ہے کہ اب ان کیلئے سننا اور بولنا کوئ مشکل بات نہیں ہے۔

   سسٹم کیا ہے؟(Cochlear Implant) سوال نمبر1: کاکلیئر امپلانٹ

جواب: ایک ایسی مشین ہے جو روز مرہ زندگی کی آوازوں کو بجلی کی لہروں میں تبدیل کر کے اسکو کان کی نسوں کی مدد سے دماغ تک پہنچاتی ہے اور اس طرح دماغ میں سننے اور گفتگو سمجھنے کی صلاحیت پیدا ہوتی ہے۔

میں رکھ دیا جاتا ہے۔(Cochlear)اندورنی حصہ: اندر والا حصہ آپریشن کر کے کان کے اندرونی حصے

بیرونی حصہ: باہر والا حصہ جو کہ کان کے پیچھے رکھ دیا جاتا ہے جو بروقت ضرورت آسانی سے اتار سکتے ہیں۔

 ایک ہی چیز کے دو نام ہیں ؟(Cochlear Implant) اور کاکلیئر امپلانٹ(Hearing Aid)سوال نمبر2: کیا آلہ سماعت

    دوعلیدہ طرح کے نظام ہیں۔(Hearing Aid) اور عام آلہ سماعت (Cochlear Implant) جواب: کاکلیئر امپلانٹ

   ہیئرنگ ایڈ ماحول کی آوازوں کو اونچا کر کے کان کے اندر پہنچاتا ہے اور وہاں سے یہ آوازیں دماغ میں پہنچتی ہیں جبکہ کاکلیئر امپلانٹ

(Cochlea)ماحول کی آوازوں کوایک بغیر تار کے مقناطیس کی مدد سے کاکلیئر امپلانٹ کے اندرونی حصے میں پہنچاتا ہےجو کہ

     کی مدد سے دماغ میں پہنچاتا ہے  Electrodes میں پڑا ہوتا ہے۔ اور وہاں سے گفتار کی آوازوں کو مخصوص 

تاکہ آواز اور گفتار کا واضح تصور دماغ میں جا سکے۔  

 سے سماعت اورگفتار مکمل طور پر بحال ہو سکتی ہے؟(Cochlear Implant)سوال نمبر3: کیا کاکلیئرامپلانٹ 

جواب:کاکلیئرامپلانٹ ایک ایسی انقلابی ایجاد ہے جس کی مدد سے گفتار کی مختلف آوازیں (موٹی,باریک)دماغ کے مخصوص حصوں میں ٹکراتی ہیں تاکہ الفاظ کی سمجھ صحیح طریقے سے ہو سکےاور یہ مسلمہ حقیقت ہے کہ اگر انسان صحیح طور پر الفاظ سنے گا تو صحیح بولے گا۔. لیکن الفاظ اور جملوں کی مکمل بحالی کیلئے گفتار کی مشقیں سپیچ تھراپی ضروری ہوتی ہے مزید یہ کہ گفتار کی بحالی کیلئے ایک نکتہ انتہائی اہم ہے کہ کس عمر میں آپریشن کیا گیا ہے۔ لہٰذا صحیح عمر میں اگر کاکلیئر امپلانٹ کا آپریشن ہو جائے تو بچے صحیح بات چیت کر سکتے ہیں اور نارمل سکول میں تعلیم حاصل کرنے کے قابل ہو سکتے ہیں۔

کاآپریشن خطرناک ہوتا ہے؟  (Cochlear Implant) سوال نمبر4: کیا کاکلیئرامپلانٹ

جواب: کاکلیئرامپلانٹ کاآپریشن کان کے دیگرآپریشنزسے کچھ مختلف ضرورہوتا ہےاوراگرانتہائی تربیت یافتہ ڈاکٹرزکی ٹیم کاانتخاب کیا جائےتوپریشانی کی کوئی گنجائش نہیں اور مریض کو عام طورپرآپریشن کےبعدایک دن ہسپتال میں رکھنےکے بعدگھر بھیج دیا جاتا ہے۔

 کروانا چاہیے؟(Cochlear Implant)سوال نمبر5:کن بچوں یا بڑوں کا کاکلیئرامپلانٹ

جواب: سماعت اور گفتار سے محروم بچوں کو اگرآلہ سماعت سے کوئی فائدہ نہیں ہورہاتوایسےبچوں میں کاکلیئرامپلانٹکاآپریشن کرنے کیلئےتمام ٹیسٹ اورمعائےکرواکرجلدازجلد فیصلہ کرنا چاہیے ہم جانتے ہیں کہ نارمل بچےقدرتی طورپر3سال کی عمر تک مکمل گفتگوکرنے کے اہل ہوتے ہیں لہذاکوشش کرنی کہ ایک تا3سال کی عمر تک بچوں کاآپریشن ہو جائےگوکہ5سال کی عمرتک کوئی قدغن نہیں لیکن گفتارکی بحالی کا مسئلہ مشکل ہو جاتا ہے۔

مہنگاآپریشن ہے؟اور پاکستان میں ہو رہا ہے؟(Cochlear Implant) سوال نمبر6: کیا کاکلیئرامپلانٹ

جواب: کاکلیئرامپلانٹ کاآپریشن پاکستان میں باقاعدگی سے کیا جا رہا ہےگوکہ یہ ایک مہنگاآپریشن ہےلیکن ہماری مسلسل کوششوں سے پاکستان کیلئےانتہائی کم قیمتیں مقررکی گئی اور مسلسل کوشش ہےکہ مزیدکم ہوں۔

نوٹ:یاد رہے کہ مندرجہ بالا معلومات ایک عمومی نوعیت کی ہیں۔ جس کا اطلاق ہر مریض پر نہیں ہوسکتا