کچھ بیماریاں ایسی ہیں جو قوت سماعت میں کمی یا مکمل محرومی کا باعث بن سکتی ہے۔ بچوں میں یہ بیماریاں زیادہ پائی جاتی ہیں
تاہم بڑے بھی ان بیماریوں سے متاثر ہو سکتے ہیں یہ بیماریاں مندرجہ ذیل ہیں۔
، خاندانی / وراثتی بیماریاں نوماہ سے پہلے بچے کی پیدائش ہونا
بچے کا پیدائش کے وقت وزن کم ہونا آکسیجن کی کمی
بچے کا زیادہ دنوں تک آئی سی یو میں رہنا تیز یرقان
گردن توڑ بخار ٹائیفائیڈ بخار
کن پھیڑے خسرہ
چیچک ناک کان گلے کا انفیکشن
کچھ مجموعی بیماریاں کانو سے ریشہ آنا
اونچی آواز / بم دھماکے یا پٹاخے کی آواز بڑھتی عمر کے ساتھ
ہائی بلڈ پریشر ذیابیطس/شوگر
مسلسل شور والی جگہ کام کرنے والے افراد سر پہ چوٹ لگنا
کان پہ چوٹ لگنا
مندرجہ بالا بیماریوں کی صورت میں فورا اپنے قریبی ماہرامراض ناک,کان,گلا یا پھر ماہر سماعت سے رابطہ کریں تاکہ بروقت تشخیص اور
علاج ممکن ہو سکے, اس کے علاوہ اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ کے بچے میں مندرجہ ذیل علامات ہیں تو فورا اس کی سماعت کا ٹیسٹ کروائیں۔
آپ کے بلانے پر بچے کا متوجہ نہ ہونا گفتار کا مسئلہ
آوازوں یا لفظوں کی پہچان میں مشکل پیش آنا ڈائریکشن /اطراف کو غلط سمجھنا
موبائل یا ٹی وی کے والیم کو اونچا کر کے سننا بلاوجہ بے چین رہنا
کانوں کو کھیچنا ناخن/تیلی وغیرہ مارنا
سماعت میں کمی آپ کے بچے کی سکول میں کارکردگی، نئی چیزیں سیکھنے کی صلاحیت،گفتگوکرنے کی صلاحیت اوراپنی بات دوسروں کو
سمجھانااوراس کے سمجھنےمیں بگاڑ یاخرابی کاباعث بن سکتی ہے. اس لیےاپنے بچےکافوری ہیئرنگ ٹیسٹ کروائیں تاکہ اسکا بروقت
علاج ممکن ہو سکے اور آپ مندرجہ بالا مسائل سے اپنے بچے کو بچا سکیں۔